پیر‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2026 

قطرمیں بھارتی بحریہ کے 8 افسر گرفتار تہلکہ خیز انکشافات

datetime 29  اکتوبر‬‮  2022 |

قطر(این این آئی) قطر نے بین الاقوامی دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کا پردہ فاش کرتے ہوئے بھارتی بحریہ کے آٹھ سینئر افسروں کو جاسوسی اور بھارتی ریاستی حمایت یافتہ دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی نیوی کے دو ریٹائرڈ کمانڈروں سمیت آٹھ افسروں کو قطر میں اسٹیٹ سیکورٹی بیورو نے تقریباً دو ماہ سے حراست میں رکھا ہوا ہے

جسکا انکشاف ایک خاتون ڈاکٹر میتوبھارگوانے ٹویٹر پر کیاجس کے بعد یہ معاملہ بھارتی حکومت کے علم میں آگیا۔ خاتون نے اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم مودی کے علاوہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر ، وزیر دفاع نارج ناتھ سنگھ سمیت متعدد وزراکو ٹیگ کیا ہے جس کے بعد بھارتی وزارت دفاع اور خارجہ سفارتی کوششوںمیں مصروف ہو گیا ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ان افسروں کو حراست میں لیے جانے کی کیا وجوہات ہیں۔ ممبئی سے شائع ہونے والے اخبار ’’اردو ٹائمز‘‘ کی ایک خبر میں کہا گیا کہ یہ آٹھ (ر) افسر قطر میں دہرہ گلوبل ٹیکنالوجی اینڈ کنسلٹنسی سروسز میں ملازمت کر رہے تھے تاہم یہ واضح نہیں کہ انہیں کس الزام میں حراست میں لیا گیا۔ بھارتی بحریہ کے گرفتار ہونے والے سابق افسروں میں اعلیٰ ملٹری ایوارڈ یافتہ کمانڈر پورنیندوتیواری بھی شامل ہیں جنہیں سابق صدر رام ناتھ کوند نے 2019میں یہ اعزاز دیا تھا ۔بھارتی حکومت کے ایک اعلیٰ سفارتکار نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ دوحہ میں بھارتی سفارتخانہ قطر کی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے اور یہ جاننے کی کوشش کر رہا ہے کہ مسئلہ کیا ہے ۔

قطر کے مقامی عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بھارتی بحریہ کے یہ افسر جاسوسی میں سرگرم عمل تھے اور قطری سرزمین کو استعمال کرکے دوسرے ملکوں میں بھارتی ریاستی حمایت یافتہ دہشت گردی میں ملوث تھے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ قطر میں بھارتی بحریہ کے افسروں کی گرفتاری دہشت گرد ملک بھارت کے لیے دنیا بھر میں ایک اور رسوائی اور شرمندگی ہے جو دہشت گردی کی سرپرستی، پشت پناہی اور فنڈنگ کرکے دوسرے ملکوں میں تشدد کو ہوا دینے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…