جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

عوام کا سمندر اسلام آباد آرہا ہے کوئی اس کے سامنے نہیں ٹھہر سکے گا، عمران خان

datetime 28  اکتوبر‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کا سمندر اسلام آباد آرہا ہے کوئی اس کے سامنے نہیں ٹھہر سکے گا ، قوم فیصلہ کر بیٹھی ہے کہ ان چوروں کی غلامی سے بہتر مر جانا ہے ۔ اچھرہ کے مقام پر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم سب سے پہلے آزادی چاہتے ہیں،

ہم اس ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں ،جنگل کا قانون نہیں چاہتے۔ جب تک ایک معاشرہ قانون اور انصاف کے لئے کھڑا نہیں ہوتا خوشحال نہیںہوتا۔ یہاں سے لوگ برطانیہ یورپ جاتے ہیں حالانکہ یہاں وسائل زیادہ ہیں لیکن وہاں انصاف ہے ،قانون کی حکمرانی ہے ۔وہاں اعظم سواتی یا شہباز گل کو رات کے اندھیرے میں اٹھا کر کوئی تشدد نہیں کر سکتا کیونکہ قانون ان کی حفاظت کرتا ہے ۔ دیہاتوں میںتھانہ کچہری کی سیاست ہے کیونکہ لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا ۔ انہوںنے کاہ کہ یہاں سب سے بڑا ظلم یہ ہے کہ جیلیںچھوٹے چوروں سے بھری ہوئی ہیںاور جو ملک کے اربوں روپے چوری کر کے بڑے بڑے محلات میں بیٹھے ہیں انہیں وزیر اعظم بنا دیتا جاتا ہے ۔ حضرت علیؓ نے کہا تھاکہ کفر کا نظام چل جائے گا لیکن نا انصافی اور ظلم کا نظام نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اپنی قوم کو حقیقی طور پر آزاد کر کے حقوق اورانصاف نہیں دلا دیتا، امریکہ کے پٹھوئوں سے آزاد نہیں کر الیتا جدوجہد جاری رکھوں گا، گوالمنڈی میں پیدا ہونے والے آج برطانیہ میں ایسے بیٹھے ہیں جیسے برطانیہ کی ملکہ کے رشتہ دار ہیں ، پیسہ چوری کر کے باہر چلے جاتے ہیں اور این آر او لے کر واپس اور پھر چوری کرکے باہر چلے جاتے ہیں،کیا یہ ہمیں بھیڑ بکریاں سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا سیلاب آرہا ہے کوئی اس کے سامنے نہیں کھڑا ہو اسکتا، یہ قوم فیصلہ کر بیٹھی ہے کہ ان چوروں کی غلامی سے مر جانا بہتر ہے، ہم کبھی ان کو قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور والوںپاکستان والوںسب تیار ہو جائو یہ وہ وقت ہے کہ ہم اپنے ملک کو اپنی قوم کو حقیقی طور پر آزاد کرائیں اور اس کو وہ ملک بنائیں جو علامہ اقبال کا خواب تھا اور جو میرے لیڈر قائد اعظم کی کی جدوجہد تھی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…