بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

بابر اعظم ٹی ٹونٹی رینکنگ میں مزید تنزلی کا شکار

datetime 26  اکتوبر‬‮  2022 |

لاہور ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر چلے گئے۔آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بابر اعظم کے پوائنٹس 808 سے کم

ہو کر 799 ہو گئے ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم گزشتہ ہفتے ٹی ٹونٹی بیٹر کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر تھے۔پاکستان کے محمد رضوان ٹی ٹونٹی بیٹرز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں، ان کے ریٹنگ پوائنٹس 861 سے کم ہو کر 849 ہو گئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے رینکنگ میں دوسرے پر آ گئے ہیں جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو تیسرے پر چلے گئے ہیں اور ویرات کوہلی 15 ویں سے 9 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ٹی ٹونٹی بولرز میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر آگئے اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ گزشتہ ہفتے رینکنگ میں پہلے نمبر پر تھے اب وہ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی کا تیسرا اور افغانستان کے مجیب الرحمن کا چوتھا نمبر ہے۔سری لنکا کے مہیش تھیکشانا کا رینکنگ میں پانچواں نمبر ہے جبکہ وانندو ہسارنگا تین درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…