بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ایک اور اپ سیٹ آئرلینڈ نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت انگلینڈ کو ہرادیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2022 |

میلبرن (این این آئی)ٹی20 ورلڈ کپ کےسپر 12 راؤنڈ میں بڑا اپ سیٹ ہوا ہے اور آئرلینڈ نے ایونٹ کے لیے فیورٹ تصور کی جانے والی انگلینڈ کی ٹیم کو شکست دیدی، بارش سے متاثرہ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ کی پوری ٹیم 157 رنز بنا سکی،158 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 5 رنز سے شکست ہوئی،آئرلینڈ کے کپتان اینڈی بلبرائن کو شاندار نصف سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے سپر12 مرحلے کے 8 ویں میچ میں انگلینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم بارش کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہوا۔آئرلینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو دو اوورز بعد ہی بارش نے پھر مداخلت کردی جس کے باعث اننگز کچھ دیر تاخیر کا شکار ہوئی۔اننگز کا دورہ آغاز ہوا تو پال اسٹرلنگ 14 رنز بنانے کے بعد مارک وْڈ کی وکٹ بن گئے۔اس مرحلے پر کپتان اینڈی بلبرائن کا ساتھ دینے لورکان ٹکر آئے اور دونوں نے دوسری وکٹ کیلئے 85رنز کی ساجھے داری قائم کی، اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب لورکان 34 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے جبکہ اسکور میں بغیر کسی اضافے نئے بلے باز ہیری ٹیکٹر بھی چل دئیے۔کپتان اینڈی بلبرائن نے 47 گیندوں پر 62 رنز کی اننگز کھیلی لیکن لیونگسٹن نے انہیں چلتا کرنے کے ساتھ ساتھ اگلی ہی گیند پر جیارج ڈوکریل کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔اس کے بعد آئرلینڈ کی ٹیم سنبھل نہ سکی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی اور پوری ٹیم 157 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔انگلینڈ کی جانب سے لیونگسٹن اور وْڈ نے تین، تین جبکہ سیم کرن نے دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

انگلینڈ نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو انہیں ابتدا ہی یکے بعد دیگرے دو دھچکے لگے اور جوش لٹل نے انگلینڈ کے دونوں اوپنرز کو 14 رنز پر چلتا کردیا۔آئرش باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سبب انگلینڈ کے بلے باز کھل کر بیٹنگ نہ کر سکے اور ابھی اسکور 29 تک ہی پہنچا تھا کہ بین اسٹوکس بھی صرف چھ رنز بنا کر چلتے بنے۔اس مرحلے پر ڈیوڈ ملان کا ساتھ دینے ہیری بروک آئے اور دونوں نے مل کر اسکور کو 67 تک پہنچایا، اس مرحلے پر بروک کی 18 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔

نئے بلے باز معین علی وکٹ پر آتے ہی جارحانہ انداز اپنایا تاہم دوسرے اینڈ سے ملان مستقل جدوجہد کرتے رہے اور بالآخر 37 گیندوں پر 35 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔معین نے 12 گیندوں پر ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے ہی تھے کہ بارش نے ایک مرتبہ پھر میچ میں مداخلت کردی اور تیز بارش کی وجہ سے میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا۔جب میچ رکا تو انگلینڈ نے 14.3 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے تھے تاہم ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ان کا اسکور 110 ہونا چاہیے۔اس طرح آئرلینڈ نے میچ میں پانچ رنز سے کامیابی حاصل کر کے ایونٹ کا بڑا اپ سیٹ بھی کردیا۔آئرلینڈ کے کپتان اینڈی بلبرائن کو شاندار نصف سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…