پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

چین کا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا خیرمقدم

datetime 26  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (شِنہوا)چین نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے ایک باقاعدہ نیوز بریفنگ میں بتایا کہ چین پاکستان کو اس فیصلے پر مبارکباد دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ 5 برسوں کے دوران مشکلات کے باوجود اپنے سیاسی عزم پر مضبوطی سے عمل پیرا ہونے اور انسداد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت کے نظام کو مسلسل بہتر بنانے اور اس کوفروغ دینے کی بدولت ایسا ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اس سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کی بین الاقوامی حمایت اور اس کے اعترا ف کا بھی اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امیدرکھتے ہیں کہ پاکستان انسداد دہشت گردی کے حوالے سے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور بین الاقوامی مالیاتی نظام کے تحفظ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…