جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح 31 اکتوبر سے پروازیں شروع کرے گی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح 31 اکتوبر سے ملک کے مختلف شہروں سے پروازیں شروع کرے گی۔پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح 31 اکتوبر سے کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سے پروازیں شروع کر رہی ہے جس کا ان شہروں کیلیے کرایہ 13,999 روپے ہو گا، مسافروں کو 10 کلو گرام تک دستی سامان لے جانے کی اجازت ہوگی،

دوران سفر انھیں مفت انٹرٹینمنٹ بھی فراہم کی جائے گی۔ایئر لائن کو اس ماہ کے اوائل میں آپریشنز شروع کرنے کا لائسنس مل گیا تھا۔ فلائی جناح پرائیویٹ جوائنٹ وینچر بجٹ ایئرلائن ہے جس کا قیام کراچی سے عمل میں آیا تھا اور اسے ایئرعریبہ کے کامیاب سستے ماڈل کی بنیاد پر چلایا جارہا ہے۔ اس کے آپریشنز کا بنیادی مقصد سستا، آرام دہ اور قابل اعتماد سفری سہولت مہیا کرنا ہے۔اس ماہ کے اوائل میں ایئرلائن کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ اسے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ملک کی پانچویں ایئرلائن کے طور پر آپریشنز کا لائسنس مل گیا ہے۔فضائی آپریشنز کیلیے فلائی جناح نے پاکستان سول ایوی ایشن کے تمام پیشہ وارانہ تقاضے اور سیفٹی ریگولیشنز پورے کیے تھے۔اس سال مارچ میں فلائی جناح نے FJ کے طور پر اپنے ویژیول برانڈ کی شناخت کرائی تھی، اس کا سرخ رنگت ایئرلائن کے جوبن اور جدیدیت کی عکاسی کرتا ہے۔دائرہ نما علامت ایئرلائن کی متحرک اور آگے بڑھنے کی عکاسی کرے گا۔ اس کی برانڈ ویلیوزکا مقصد سچے جذبے کے ساتھ پوری دنیا کی برادریوں کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑنا ہے اور اس کیلیے سنجیدہ اور دیانتدارنہ کوششیں کرکے آگے بڑھنے کی کوشش کی جائے گی۔ایئرٹرانسپورٹ کا صرف ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے میں حصہ ان ممالک کی جی ڈی پی کا 684 ارب ڈالر ہے، تین کروڑ افراد کا اس شعبہ سے روزگار وابستہ ہے۔ ایوی ایشن کی صنعت میں اس وقت عالمی سطح پر جوائنٹ وینچر فروغ پا رہا ہے۔ تقریبا دنیا کے تمام ممالک براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کیلیے یہی پالیسی اختیار کر رہے ہیں جس میں 49 فیصد بیرونی اونرشپ کی اجازت دی جاتی ہے۔پاکستان کے لیکسن گروپ اور ایئر عریبہ نے گزشتہ سال ستمبر میں سستی ترین ایئر لائن کے طور پر فلائی جناح کو متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔ اس ایئر لائن کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکائونٹس فعال کر دیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…