پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

حمزہ شہباز پنجا ب اسمبلی میں دوبارہ قائد حزب اختلاف بن گئے

datetime 23  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں دوبارہ قائد حزب اختلاف بن گئے ۔پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے سپیکر محمد سبطین خان کی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔حمزہ شہباز کے قائد حزب اختلاف مقرر ہوہونے کے حوالے سے گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے دفاتر کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

حمزہ شہباز اس سے پہلے بھی قائد حزب اختلاف کے عہدے پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔حمزہ شہباز لندن سے وطن واپسی کے بعد سے سیاست میں متحرک نہیں ہیں جس کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) ایوان میں موثر کردار ادا نہیں کر رہی۔دوسری جانبچار ماہ کے طویل عرصے تک جاری رہنے والا پنجاب اسمبلی کا 41واں اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا جبکہ سپیکر سبطین خان نے پنجاب اسمبلی کا 42واں اجلاس آج ( پیر ) شام چار بجے طلب کر لیا ۔ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق سپیکرمحمد سبطین خان نے آئین کے آرٹیکل (3)54اور آرٹیکل127کے تحت حامل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے پنجاب اسمبلی کا 41واںاجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ختم کر دیا ۔ سپیکر محمد سبطین خان نے آئین کے مذکورہ آرٹیکلز کے تحت حامل اختیارات استعمال کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کا 42واں اجلاس آج ( پیر)24اکتوبر 2022 شام 4بجے طلب کر لیا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس اراکین اسمبلی کی ریکوزیشن پرطلب کیا ہے۔پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے 41ویں اجلاس کے اختتام اور 42ویں اجلاس کی طلبی کے الگ الگ نوٹیفیکیشن جاری کر دئیے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…