بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، بھارت کا بڑا نقصان دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے

datetime 23  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ بی کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بھارت کی پہلی وکٹ گرا دی، کے ایل راہول 4 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار ہو گئے، بھارت کی پہلی وکٹ 7رنز پر گری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے

سپر 12 مرحلے کے سب سے بڑے مقابلے پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان نے بھارت کو 160 رنز کا ہدف دیدیا۔میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کپتان بابر اعظم دوسرے اوور میں ارشدیپ سنگھ کی پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے اور گولڈن ڈک پر پویلین لوٹ گئے، بعدازاں چوتھے اوور میں وکٹ کیپر محمد رضوان بھی 12 گیندوں پر 4 رنز بناکر ارشدیپ کا شکار بنے۔افتخار احمد 50 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر محمد شامی کا شکار بنے۔ٹاس جیت کر روہت شرما نے کہا کہ پچ بولنگ کےلیے بہتر لگ رہی ہے، میچ کی بہت اچھی تیاری کی ہے۔دوسری جانب بابر اعظم نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیتنے کے بعد بولنگ کرتے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلی، ہم چھ بیٹرز کے ساتھ میدان میں اتررہے ہیں۔دوسری جانب قومی ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان نے کہاہے کہ ہم بھارت سے اس وقت بہتر ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہاکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان میچ بہت بڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، بطور ٹیم ہم اچھا کھیل رہے ہیں اور اس وقت ہم بھارت سے بہتر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…