بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

خواجہ آصف نے پنجاب میں بڑی تبدیلی کی پیش گوئی کر دی

datetime 22  اکتوبر‬‮  2022 |

سیالکوٹ( آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کسی طرح کے بھی مذکرات ہونے سے متعلق تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ اپریل میں الیکشن کیلئے بیک ڈور رابطے کی خبر پروپیگنڈا ہے، پی ٹی آئی سے قطعی طور پر کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ،

آئین وقانون کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی آئندہ ماہ ہو گی، گزشتہ روز سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے پرویز الہیٰ کا خیال رکھیں وہ کہیں اور نہ چلے جائیں۔وزیر دفاع خواجہ ٓاصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن نے قانونی فیصلہ سنایا ہے اور عمران خان نے اپنے اوپر لگے الزامات کی تردید کی اور گزشتہ روز ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی حکومتی نمائندہ توشہ خانہ سے تحفہ نہیں لے سکتا اور سوشل میڈیا پر خبر پھیلائی گئی کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات ہو رہے ہیں تو قطعاً طور پر کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ مارچ اپریل میں الیکشن کے لیے بیک ڈور رابطے کی خبر پروپیگنڈا ہے۔ شہباز شریف کو 6 سے 7 ماہ میں جو تحفے ملے وہ وہاں محفوظ ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ 4 ماہ قبل وزیر اعظم نے کمیٹی بنائی جس کی ذمہ داری مجھے دی گئی تھی اور کمیٹی نے کچھ سفارشات وزیر اعظم کو بھیجی ہیں۔ قانون اور آئین کے مطابق اگلے ماہ آرمی چیف کی تعنیاتی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا سلسلہ زیادہ دیر تک چلنے والا نہیں ہے اور جو حالات اب ہوں گے ان میں غلط بیانی کی گنجائش نہیں ہو گی۔آئندہ دنوں میں عمران خان کی جو پوزیشن ہو گی پرویز الہٰی ان کے ساتھ نہیں ہوں گے۔ پی ٹی آئی والوں کو پرویزالہٰی کا خیال کرنا چاہیے وہ کہیں اور نہ چلے جائیں اور بتا رہا ہوں پرویز الہٰی چھوڑ کر جانے والوں میں سب سے آگے ہوں گے۔وزیر دفاع نے کہا کہ گزشتہ روز کے فیصلے کے بعدپی ٹی آئی میں توڑ پھوڑ شروع ہوچکی ہے اور آئندہ دنوں میں پی ٹی آئی میں جوڑ توڑ شروع ہوجائے گی تاہم ڈیڑھ 2 ماہ میں سب کچھ واضح ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات وقت پر اور آئین و قانون کے مطابق ہوں گے۔ عمران خان چاہتے تھے ہمیں ہدف بنا کر رکھیں لیکن ابعمران خان کی نااہلی ابتدا ہے۔ افراد ریڈ لائن نہیں ہو سکتے بلکہ قانونی ادارے ریڈ لائن ہیں۔

اپوزیشن کو ہدف بنانے کے لیے قانون سازی کر کے شقیں نکالی گئیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔ پاکستان گرے لسٹ سے نکل چکا ہے جس کریڈٹ پاک فوج کو جاتا ہے۔ پاکستان پر اب کوئی پابندی نہیں لگے گی۔۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…