منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

یہ تو ابھی ابتدا ہے، خواجہ آصف نے عمران خان کو ریڈ لائن بتادی

datetime 22  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی میں توڑ پھوڑ شروع ہو چکی ہے، پرویز الہٰی عمران کیساتھ نہیں ہوں گے،پہلے عمران خان کو پرویز الٰہی کا خیال رکھنا چاہیے، وہ کسی اور طرف نہ چلے جائیں۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کوئی شخص ریڈ لائن نہیں ہوتا ،

قانونی ادارے ریڈ لائن ہوتے ہیں ،یہ تو ابتدا ہے آگے دیکھیے کیا ہوتا ہے۔پریس کانفرنس کے دوران خواجہ محمد آصف نے کہا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے، ڈیڑھ 2 ماہ کی بات ہے، ساری چیزیں واضح ہو کر سامنے آجائیں گی۔خواجہ آصف نے کہا کہ قانون و آئین کے تحت اگلے ماہ آرمی چیف کی تعیناتی ہو گی، آئین اور قانون کے مطابق تین سال بعد چیف کی تقرری کا وقت آتا ہے اور ہر چیز آئین اور قانون کے مطابق ہو گی۔وزیر دفاع نے کہا کہ فیٹف کے معاملے پر قانون سازی میں کچھ چیزیں نیب قوانین سے بھی زیادہ سخت تھیں، گرے لسٹ سے نکلنے میں پاک افواج کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔انہوںنے کہاکہ 4ماہ قبل وزیر اعظم نے ایک کمیٹی بنائی تھی جس کی ذمے دار ی مجھے سونپی گئی، اس کمیٹی نے اپنی سفارشات حکومت کو بھجوا دیں، کوئی حکومتی نمائندہ توشہ خانے سے تحفہ نہیں لے سکتا۔مسلم لیگ (ن )کے رہنما نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ میں نے کوئی آئین نہیں توڑا، عمران خان کا اپنا بیان ہے جس کے خلاف فیصلہ آتا ہے اس نے کچھ تو کیا ہوتا ہے، گزشتہ روز اگر احتجاج قابل ذکر ہوتا تو شام کو کال آف نہیں کرتے، افراد ریڈ لائن نہیں ہو سکتے، قانونی ادارے ریڈ لائن ہیں۔وفاقی وزیر نے پیشگوئی کی کہ آنے والے دنوں میں نئے الائنسز بنیں گے، آئندہ چند دنوں میں آنے والے حالات پر عمران خان کو دھیان رکھنا چاہیے، ان کی صفوں میں توڑ پھوڑ شروع ہو گئی، عمران کا یہ خیال ہے کہ حالات ان کے مطابق ہی رہیں گے ایسا نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عمران نے جھوٹ کے بعد جھوٹ کا سہارا لیا ہے اب یہ زیادہ دیر نہیں چلے گا، جس طرح وہ آسرا ڈھونڈتے رہے اس کی بھی گنجائش نہیں،عمران خان پبلک میں کچھ زبان بولتے ہیں اور صدر علوی کے ذریعے منتیں کرتے ہیں، کبھی تین ماہ کی اور کبھی 6 ماہ کی توسیع کی بات کرتے ہیں، پھر کہتے ہیں فلاں بندہ نہ ہو، باقی جس کو مرضی ہو چیف بنا دیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…