بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

وریندر سہواگ ،مائیکل وان کی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بابراعظم کے ٹاپ اسکورر بننے کی پیشگوئی

datetime 21  اکتوبر‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی) بھارت کے سابق جارح مزاج اوپنر وریندر سہواگ اور سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستانی کھلاڑی بابراعظم کے ٹاپ اسکورر بننے کی پیشگوئی کردی۔ایک ٹی وی شو کے دوران وریندر سہواگ نے کہا کہ بابر اعظم شاندار بیٹنگ کر رہے ہیں

اور انہیں بیٹنگ کرتا دیکھ کر بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ ویرات کوہلی کی بیٹنگ کو دیکھ کر جیسے سکون ملتا ہے اسی طرح بابر اعظم کی بیٹنگ کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ویندر سہواگ کی تائید کرتے ہوئے سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا کہ بابراعظم نے محمد رضوان کے ہمراہ کئی شاندار شراکتیں قائم کی ہیں، وہ ایک شاندار بیٹر ہیں جنہوں نے تسلسل کے ساتھ رنز بنائے ہیں، ان کو ہی ورلڈکپ کا ٹاپ اسکورر ہونا چاہیے۔قبل ازیں بھارت کے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں اپنی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت، پاکستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ مضبوط امیدوار ہیں جبکہ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ڈراک ہارس سمجھی جاسکتی ہیں۔یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل بروز اتوار کو مد مقابل ہوں گی۔روایتی حریف ٹیموں کا یہ سپر 12مرحلے کا پہلا میچ میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…