پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

مذاق اڑانے پر ملالہ یوسف زئی نے حسن منہاج کو ان فالو کردیا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022

لندن (این این آئی)نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھارتی نژاد امریکی کامیڈین حسن منہاج کو مذاق اڑانے کے بعد انسٹاگرام پر ان فالو کردیا جس کے بعد پریانکا چوپڑا نے بھی کامیڈین کو ان فالو کردیا۔حسن منہاج بھارتی والدین کے ہاں امریکا میں پیدا ہوئے اور انہیں نیٹ فلیکس سمیت دیگر اسٹریمنگ ویب سائٹس پر شوز کرنے کی وجہ سے شہرت حاصل ہوئی۔

ان پر ماضی میں اپنے شوز کی شوٹنگ کے دوران خواتین کو تحفظ نہ دینے یا خواتین کے ساتھ ناروا سلوک سے متعلق آواز نہ اٹھائے جانے کے الزامات بھی لگتے رہے ہیں۔ان کا شمار ابھرتے ہوئے کامیڈین میں ہوتا ہے اور انہیں بھارت سمیت پاکستان میں کافی پسند بھی کیا جاتا ہے۔حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک مزاحیہ ویڈیو میں ملالہ یوسف زئی سے متعلق مذاق کیا تھا، جس کے بعد نوبیل انعام یافتہ کارکن نے انہیں انسٹاگرام پر ان فالو کردیا۔حسن منہاج نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے ایک روز قبل کہا تھا کہ ملالہ انہیں انسٹاگرام پر فالو کرتی ہیں مگر وہ انہیں نہیں کرتے۔کامیڈین نے مذاق میں ملالہ یوسف زئی کو اپیل کی کہ وہ مہربانی کرکے وہ انہیں دوبارہ فالو کریں۔حسن منہاج نے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ لیکن اس کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ وہ ملالہ یوسف زئی کے فالو کیے جانے کے بعد انہیں فالو بیک کریں گے یا نہیں؟ملالہ یوسف زئی نے حسن منہاج کو ان فالو کرنے سے متعلق اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا اور لکھا کہ انہیں متعدد افراد نے کامیڈین کی ویڈیو بھیجی، جس کے بعد انہوں نے انہیں ان فالو کردیا۔ملالہ یوسف زئی کی جانب سے حسن منہاج کو ان فالو کیے جانے کی خوشی میں پریانکا چوپڑا نے بھی کامیڈین کو ان فالو کیا اور نوبیل انعام یافتہ کارکن کے قدم کی تعریفیں کیں۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…