ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے باکس آفس پر تاریخی ریکارڈ قائم کردیا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)جیو فلمز کی پیشکش، انسائیکلو میڈیا اور لاشاری فلمز کی شاہ کار فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ ریلیز کے بعد باکس آفس پر مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے اپنی ریلیز کے بعد صرف 3 دنوں میں 5 ممالک سے

مجموعی طور پر 19 کروڑ روپیکا بزنس کرلیا۔بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم نے ریلیز کے بعد جہاں پاکستان میں بہت سے ریکارڈ توڑے، وہیں مبینہ طور پر بین الاقومی سطح پر برطانیہ، کینیڈا اور امریکہ سمیت دیگر ممالک کی تمام پنجابی اور ہندی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، بلاک بسٹر فلم کی دنیا بھر میں ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں فلم کییتمام ٹکٹس فروخت ہو گئے اور پاکستان میں بھی ہاؤس فل شوز کا سلسلہ جاری ہے۔رپورٹ میں کئی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ہاؤس فل شوز کی وجہ سے فلم کے ٹکٹوں کی عدم دستیابی کی شکایت کا بھی ذکر کیا گیا۔جرمنی میں ایک فلمی شائق نے یہ بھی اطلاع دی کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھنے کے لیے یہاں لمبی قطاریں لگی ہوئی نظر آئیں۔ سینما سے محبت کرنے والوں کی اکثریت کا کہنا ہے کہ ’ایسی منفرد فلم اْنہوں نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔یہی نہیں کئی مداحوں نے بلال لاشاری کے اس شاہکار کو دوبارہ دیکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔کینیڈا کے شہر مونٹریال میں سکھ برادری کے رہنماؤں نے بھی فلم کی تعریف کی۔ ایک سکھ سردار نے بتایا کہ ’میں نے یہ فلم دیکھنے کے لیے خصوصی طور پر دفتر سے چھٹی لی تھی، یہ جنوبی ایشیا کی بہترین فلم ہے۔ایک اور سکھ نے کہا کہ ’میں نے فلم کو اتنا پسند کیا کہ میں اسے دوبارہ دیکھوں گا۔اْنہوں نے فلم کی کاسٹ کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ’تمام اداکاروں نے اپنی شاندار اداکاری سے کہانی میں حقیقت کے رنگ بھرے ہیں۔یاد رہے کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘جس میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، 1979ء کی نامور کلاسک پنجابی فلم ’مولا جٹ‘ کا نیا ورژن ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…