جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

یوٹیلیٹی سٹورز پر دودھ، چائے، تیل سمیت کئی اشیا کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ، نوٹیفکیشن جاری

datetime 13  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد( آن لائن ) یوٹیلٹی اسٹورز پر دودھ، چائے، کوکنگ آئل، گھی سمیت کئی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایک لیٹر دودھ کی قیمت میں 20 روپے تک اضافہ ہوگیا، جس کے بعد قیمت 197 سے بڑھ کر 217 روپے ہو گئی۔450 گرام چائے کی قیمت میں 240 روپے تک اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 508 روپے سے بڑھ کر 748 روپے ہو گئی۔ جب کہ 100 پیک کے ٹی بیگ کی کا پیک 282 روپے تک مہنگا ہوگیا، جس کی قیمت 298 روپے سے بڑھا کر 580 روپے کر دی گئی۔علاوہ ازیں 50 گرام پشاوری قہوہ 45 روپے تک مہنگا کرکے قیمت 108 سے بڑھا کر 153 روپے کردی گئی۔ ایک کلو برانڈ کا گھی 141 روپے تک مہنگا کردیا گیا۔ مچھر مار لیکوڈ کی قیمت میں 19 روپے تک اضافہ ہوا ہے جب کہ 250 گرام شہد کی بوتل 38 روپے تک مہنگی ہو گئی۔یوٹیلٹی اسٹورز پر 135 گرام کا ٹوتھ پیسٹ 30 روپے تک مہنگا ہوگیا۔ نوڈلز کے چھوٹے پیکٹ کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوا جب کہ بیکنگ پاوڈر، فیس کریم ،صابن ،شیونگ کریم ،شیشہ صاف کرنے کا لیکوڈ بھی مہنگا ہوگیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…