جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

مہنگائی کم کر دیں میری صحت بہتر ہو جائے گی ،وزیر اعظم اورشجاعت کی ملاقات کی اندرونی کہانی

datetime 12  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری شجاعت کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،مہنگائی ،آرمی چیف کی تقرری ،ڈالر اور ڈارکاتذکرہ محو گفتگو رہا۔مہنگائی کم کر دیں میری صحت بہترہوجائے گی ،وزیر اعظم کا صحت دریافت کرنے پر چوہدری شجاعت کا چٹکلہ۔تفصیل کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز مسلم لیگ(ق) کے

صدر چوہدری شجاعت سے ملاقات کی جس کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے ،وزیر اعظم نے چوہدری شجاعت سے ان کی صحت بارے دریافت کیا تو اس پر ق لیگ کے صدر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ مہنگائی کم کردیں میری صحت مزید بہتر ہوجائے گی ،اس پر وزیر اعظم نے کہا کہ اسحاق ڈار صاحب واپس آگئے ہیں انہوں نے آتے ہی ڈالر کی قیمت کم کردی اب مہنگائی کم کرنے پر توجہ دی جارہی ہے ،چوہدری شجاعت نے کہا کہ ویسے بھی ڈالر اور ڈار کے جوڑ کی باتیں عام ہیں،وزیراعظم صاحب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں مگر عوام کو ریلیف دیں،تیل کی قیمتوں میں کمی لائیںکھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں بھی کم کریں۔ملاقات کی اندرونی کہانی میں وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف کی تقرری پر بات چیت کی جس پر چوہدری شجاعت نے مشورہ دیا کہ یہ حساس اور قومی ذمہ داری والا معاملہ ہے کسی کی نہ سنیں آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کریں ،جس پر وزیر اعظم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت صاحب آپ نے میرے دل کے مطابق بات کی ہے بالکل ایسا ہی ہوگا،چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ آپ خود کو خادم پاکستان کہتے ہیں بس چاپلوسی سے بچیں انا نہیں ہونی چاہیے،اس پر وزیر اعظم نے کہا کہ اس لئے تو ہم آپ کے پاس آتے ہیں ،اچھے مشورے مل جاتے ہیں اور اس پر عملدرآمد کی بھی پوری کوشش کرتے ہیں آپ کی رائے ہمیشہ عوامی ہوتی ہے ۔جس پر چوہدری شجاعت نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…