جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

سوات میں اسکول وین حملے کے خلاف دھرنا جاری، مظاہرین کا میت دفنانے سے انکار

datetime 11  اکتوبر‬‮  2022 |

سوات (این این آئی)ضلع سوات میں اسکول وین پر حملے اور اس کے نتیجے میں ڈرائیور کے جاں بحق ہونے کے واقعے کے خلاف گزشتہ روز شروع کیا گیا احتجاجی دھرنا منگل کو بھی جاری رہا ۔تفصیلات کے مطابق حملے کے دوران فائرنگ کی نتیجے میں نجی اسکول کی سوزوکی گاڑی کا ڈرائیور محمد حسین موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا، واقعہ میں تیسری جماعت کے

طالب علم منون ولد سیف اللہ کو 3 گولیاں لگی تھیں جو زیر علاج ہے۔ریسکیو 1122 حکام کے مطابق چارباغ تحصیل کے علاقے گلی باغ میں وین طلبہ کو اسکول لے جارہی تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کردی، حملے میں ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ 2 طلبہ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔مقامی لوگوں نے اس حملے کا الزام کالعدم تحریک طالبان پاکستان پر عائد کیا تاہم گروپ نے ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔واقعہ کے خلاف سوات میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا جو منگل کو بھی جاری رہا،ضلعی انتظامیہ نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور انہیں احتجاج ختم کرانے کی کوشش کی تاہم وہ میں ناکام رہی۔احتجاج میں شریک سوات کے ایک رہائشی عبدالحمید نے بتایا کہ ہم نے پوری رات کھلے آسمان تلے گزاری اور دھرنا جاری رکھا۔انہوں نے کہا کہ وہ امن و امان کی خراب صورتحال اور دہشت گردانہ حملے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔احتجاج میں شریک سماجی کارکن علی نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی اسسٹنٹ کمشنر اور ایس پی بات چیت کیلئے آئے تاہم ہم سمجھتے ہیں کہ ان دونوں کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کم از کم کمشنر ملاکنڈ کو مظاہرین سے بات چیت کے لیے آنا چاہیے تھا اور ان کے مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرانی چاہیے تھی۔انہوںنے کہاکہ مظاہرین نے حکومت کو 24 گھنٹے کے اندر ان کے مطالبات پورے کرنے کا کہا ہے، اگر ان کے مطالبات اس دوران پورے نہیں کیے گئے تو

وہ اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے۔مظاہرین کے مطالبات سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ان کا سب سے پہلا مطالبہ اسکول وین ڈرائیور کے قاتل کو گرفتار کرنا اور حملے کے طاقتوں اور عناصر کو بے نقاب کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مظاہرین حکومت سے سیاحتی ضلع میں عسکریت پسندوں کی بڑھتی ہوئی

سرگرمیوں پر قابو پانے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔دہشت گردی کے خلاف احتجاج کے طور پر ضلع بھر میں تمام نجی اسکول مکمل طور پر بند رہے جبکہ اسکول کے طلبہ نشاط چوک پر بھی احتجاج کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…