جمعرات‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2025 

جلد ہی (ن) لیگ کے کرپٹ عناصر بھی گرفتار ہوں گے، نبیل گبول

datetime 31  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کرپشن اور بدامنی کیخلاف مشن کا ابتدائی حصہ ہے، جلدہی مسلم لیگ (ن) کے کرپٹ عناصر کی گرفتاریاں بھی ہوں گی، کرپشن کیخلاف جنرل راحیل شریف کے مشن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے بھی صاف ہوجائیں گے، ابھی بہت کچھ سامنے آنے والا ہے کیونکہ جنرل راحیل شریف اور انکے ساتھی ملک میں کرپشن اور بدامنی کے خلاف اپنا مشن مکمل کرکے ہی دم لیں گے، اس بارے میں کسی کو شبہ نہیں ہونا چاہئے۔ گزشتہ روز نیویارک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس تاثر کی بھی تردید کی کہ ماضی کی طرح کرپٹ سیاستدانوں اور شرپسندوں کے خلاف یہ آپریشن بھی کسی مصلحت اور سیاست کے باعث کمپرومائز کرکے بیچ میں ہی چھوڑ دیا جائے گا۔ نبیل گبول نے ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کو براہ راست آصف زرداری کی کرپشن کے خلاف اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ جلد ہی اور بھی بہت کچھ سامنے آئے گا۔ متحدہ کے قائد الطاف حسین کے ٹیلیفونک خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ فوج کے آنے اور صفائی کرنے کا مطالبہ کرنے والے آج کس منہ سے فوج اور رینجرز کے خلاف زہر اگل رہے ہیں جبکہ کرپشن اور بدامنی کیخلاف یہ آپریشن کسی مخصوص سیاسی پارٹی یا گروہ کے خلاف نہیں بلکہ مختلف سیاسی جماعتوں اور گروہوں میں پناہ لیکر کرپشن اور بدامنی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف آپریشن ہے۔ پیپلزپارٹی سے طویل وابستگی کے بعد ایم کیو ایم میں شمولیت اور پھر وہاں سے مستعفی ہونے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جن پی پی رہنماﺅں اور ورکرز کی محترمہ بینظیر بھٹو تعریف اور خدمات کا اعتراف کرتی تھیں، پی پی پی کی قیادت نے انہیں ہی نظرانداز کیا اور انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بھی بنایا۔ لیاری میں امن کو فروغ دینے کی بجائے اسے نظرانداز کیا، لیاری میں بدامنی کو نظرانداز کیا گیا، جب ایم کیو ایم میں شامل ہوا تو یہ راز کھلا کہ وہاں مجرم اور کرپٹ عناصرکتنے طاقتور اور کیا کچھ کررہے ہیں لہٰذا استعفیٰ دیکر اب اطمینان سے ہوں اور بدامنی اور کرپشن کے خلاف جاری آپریشن کے باقی مناظر اور مشن کی تکمیل اور کامیابی کیلئے دعاگو ہوں۔ خواہ وہ کسی بھی سیاسی پارٹی یا گروہ کا حصہ ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…