جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران کو بندے کا پتر بنائیں گے ،جاوید لطیف

datetime 10  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک کی باتیں کر نے والا خود چار دن جیل میں نہیں رہ سکتا۔نواز شریف کو اپنے سوالات کے جوابات ملنے چاہئیں، آج ان سے زیادتیوں اور ناانصافیوں کا اعتراف کیا جا رہا ہے تو ہم بھی انہیں بڑا کہہ رہے ہیں۔بہت جلد کوئی عمران خان کاچہرہ بھی دیکھنے کو تیار نہیں ہوگا ،

عمران کو وارننگ ہے کہ پاکستان کی سلامتی سے کھیلنا بند کردے،اس کو اس طرح بندے کا پتر بنائیں گے کہ دوبارہ کوئی وفاق پر چڑھائی کا سوچ بھی نہ سکے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ دو تہائی اکثریت سے نواز شریف آیا تو دھرنا دلوا کر سازش کس نے کی؟ سوال یہ ہے کہ نواز شریف کے خلاف کون سازشیں کرتا رہا؟ نواز شریف عوامی طاقت اور حمایت سے بار بار منتخب ہوتے رہے ، ڈکٹیشن لینے سے انکار کرنے پر نواز شریف کو حکومت سے ہٹایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست کو کمزور ہوتا نہیں دیکھ سکتے، ریاست کمزور نہیں کہ کوئی زور زبردستی سے من پسند فیصلے لے، قومی حکومت ریاست کو بچانے کے لیے بنائی گئی، جیل بھرو تحریک کا نعرہ لگانے والا خود چار دن جیل نہیں جا سکتا۔میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی پاکستان کے خلاف کوئی آڈیو لیک نہیں ملی، انہوں نے میر جعفر اور میر صادق کے الفاظ استعمال نہیں کیے، ان کو ہائی جیکر بنایا گیا، نوازشریف نے پیاروں کی میتیں اٹھائیں لیکن کوئی آڈیو سامنے نہیں آئی۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گفتگو سب کے سامنے ہے، نواز شریف نے جب کہا کہ میں ڈکٹیشن نہیں لوں گا تو اسے ہٹادیا گیا، ان کو پہلے جب ہٹایا گیا تو اس وقت کوئی پانامہ نہیں ہوا تھا، نواز شریف کی قیادت میں پھلتے پھولتے پاکستان کی خوشحالی کے خلاف سازش کی گئی۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ریاست میں موجود طاقتور لوگ اپنی غلطیوں کا اعتراف کریں تو بڑے کہلاتے ہیں،

سوال یہ ہے کہ نواز شریف کے خلاف کون سازشیں کرتا رہا ہے۔جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز نے پاکستان کے لیے جدوجہد کی، نواز شریف نے جو کہا وہ کتاب کا صرف پہلا صحفہ ہے، وہ وقت نہیںآنا چاہیے کہ باقی صفحات بھی پڑھے جائیں، پی ڈی ایم کوئی انتخابی اتحاد نہیں ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر عمران خان کو ابھی بھی کہیں سے لاڈلے پن کی امید ہے تو چھوڑ دیں، ریاست پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…