جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی چھٹی میں دوسری بار توسیع

datetime 10  اکتوبر‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی چھٹی میں دوسری بار توسیع کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے چیف سیکرٹری کامران علی افضل کی چھٹی میں 08-10-2022سے مزید 06-11-222تک مزید 30 روز کی توسیع کر دی ہے۔چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبداللہ خان سنبل قائمقام چیف سیکرٹری پنجاب کے فرائض انجام دیں گے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے پہلے 14 روز کے لیے چھٹی کی درخواست دی تھی، چھٹی پوری ہونے پر دوبارہ 7 روز کی چھٹی کی درخواست دی جو 7 اکتوبر کو مکمل ہو گئی تھی۔ان کی چھٹی میں دوسری بار توسیع کی گئی ہے۔علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے ممبر پبلک سروس کمیشن کی تعیناتی سمیت پانچ افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے جبکہ وفاقی حکومت نے چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رافعہ حیدر کی خدمات واپس مانگ لیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر ( مانیٹرنگ) ڈائریکٹوریٹ آف پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کاشف محمد علی اور حسنین خالد کی خدمات ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کے سپرد ،ذوالفقار احمد گھمن کو تین سال کے لئے ممبر پبلک سروس کمیشن ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) طاہر فاروق کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے وہ35ویںمڈ کیئر مینجمنٹ کورس میں شرکت کریں گے ،چیف آف سیکشن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد الرئوف مہر کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ۔وفاقی حکومت نے سی ای او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رافعہ حیدر کی خدمات واپس مانگ لی گئی ہیں انہیں کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔انہیںایل ڈبلیو ایم سی سمیت کسی بھی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی پہلی خاتون سی ای او ہونے کا اعزازبھی حاصل رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…