جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی جعل سازی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

datetime 10  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اینٹی کرپشن ایسٹیبلشمنٹ پنجاب کی جعل سازی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے اپنے سیاسی آقاؤں اور عمرانی فتنے کا آلہ کا بن کر ایک چار سالہ پرانے مقدمے کے ریکارڈ میں جعل سازی کی۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے حقائق جان بوجھ کر چھپاکر عدالت سے دھوکہ دہی اور گمراہ کرکے وارنٹ حاصل کئے۔ یہی وجہ ہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیلشمنٹ پنجاب اسلام آباد پولیس کو وارنٹ کیساتھ ریکارڈ فراہم نہیں کررہی جو کہ ایک قانونی تقاضا ہے۔یہ حرکت وفاقی حکومت پرمہم جوئی کی مذموم سازش ہے تاکہ عمرانی فتنے کیلئے کچھ ریلیف حاصل کیا جاسکے۔ریکارڈ میں جعل سازی کرنے اور عدالت کو گمراہ کرنے کے جرم میں ذمہ داران افسران اور اہلکاروں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کیاہے۔ مقدمے میں جعلسازی اور دھوکہ دہی کے تمام ابتدائی ثبوت حال کرلئے گئے ہیں۔دھوکہ دہی، جعلسازی اور ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کرنے پر معزز عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ عدالت کا ہرصورت احترام کرتے ہیں اور انکے ہر فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے یادرہے کہ عمرانی فتنے کے وفاق پر حملوں کے تمام سازشی ہتھکنڈوں کو ریاستی طاقت سے ناکام بنایا جائیگاْ۔قانون شکن، عمرانی فتنے کو نشان عبرت بنانے کیلئے کوئی کسراٹھا نہیں رکھی جائیگی۔ عمرانی فتنے اور اسکے سہولت کاروں سے کسی بھی قسم کی کوئی رعائت نہیں برتی جائیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…