ڈپریشن پر قابو پانے میں والدہ نے بہت ساتھ دیا، دیپکا پڈوکون

10  اکتوبر‬‮  2022

ممبئی(این این آئی) بالی وڈ اداکارہ دیپکا پاڈوکون نے کہا ہے کہ ڈپریشن کے دوران اگر ان کی والدہ ساتھ نہ ہوتیں تو آج وہ نہ جانے کس حال میں ہوتیں۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں دیپکا کا کہنا تھا کہ دماغی صحت میں فیملی کردار بہت اہم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے اپنے کیس میں اگر میری والدہ نے میرے اندر پیدا ہونے والی علامات کی شناخت نہ کی ہوتی اور تو مجھے نہیں معلوم کہ آج میری کیا حالت ہوتی۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنا علاج باقاعدگی سے کرارہی ہیں اور ڈاکٹر کے پاس جا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ ایک برس تک ڈپریشن کا شکار رہیں اور اس کے بعد ایک ادارے کی بنیاد رکھی جو دماغی صحت کے لیے کام کرتا ہے۔دیپکا پاڈوکون کا مزید کہنا تھا کہ میرے والدین بنگلورو میں رہتے تھے اور جب وہ مجھ سے ملنے آتے تھے تو میں ہمیشہ بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ظاہر کرتی تھی کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…