ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں قصیم یونیورسٹی کے سابق موسمیاتی پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المسند نے بتایا کہ ہے زمین اور سورج کے درمیان فاصلہ ایک مکمل فلیکاتی اکائی کے برابر ہوگا۔ڈاکٹر المسند نے اپنی ٹویٹ میں وضاحت کی کہ فلکیاتی اکائی زمین اور سورج کے درمیان اوسط فاصلے کے برابر ہے۔ یاد رہے زمین اور سورج کے درمیان اوسط فاصلہ 14 کروڑ 96 لاکھ کلومیٹر کے برابر ہے۔ یہ فاصلہ روشنی 8.3 منٹ میں طے کرتی ہے۔