اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی مہاجرین کو یورپی یونین میں داخلے سے روک دیا گیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلغراد(این این آئی )سربیا کی پولیس نے 200 تارکین وطن کو شمالی ملک ہنگری میں داخل ہونے سے روک دیا اور ان سے برآمد ہونے والے ہتھیار اور رقم ضبط کرلی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیربیا کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں سیربیا اور بلقان کی دیگر ریاستوں سے یورپی یونین میں سفر کرنے والے تارکین وطن اور پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

کئی لوگ انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ شام، افغانستان اور پاکستان کے علاوہ وسط ایشیا اور مشرقی وسطی کے دیگر ممالک کے لوگ بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ سیربیا کے شمال میں دریائے تیسا کے قریب کیمپ میں چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں نقدی اور ہتھیار برآمد کر کے اسے ضبط کرلیا گیا۔وزیر داخلہ الیگزینڈر ولن کا کہنا تھا کہ پولیس کئی تارکین وطن کو مہاجرین کے مراکز میں لے گئی اور مزید کارروائی کے لیے دیگر لوگوں کو پراسیکیوٹر دفتر میں لے جایا گیا۔حکام نے بتایا ہنگری، سیربیا اور آسٹریا کے رہنماں کی جانب سے یورپی یونین میں غیر قانونی طور پر آنے والے تارکین وطن کے لیے سخت اقدامات اٹھانے اور سرحدی کنٹرول میں فورسز پر دبا کی وجہ سے سیربیا پولیس نے یہ کارروائی کی۔سیربیا پولیس نے اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے خلاف کریک ڈان کی یقین دہانی کروائی ہے، بیان میں کہا گیا کہ ہمارے ملک میں مہاجرین بالخصوص بدمعاشوں اور ڈاکوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔سیربیا کی یورپی یونین کی رکنیت کے امیداوار نے یقین دہانی کروائی کہ ویزا پالیسیوں میں ترمیم کی جائے گی تاکہ تارکین وطن اسے ملک میں بآسانی داخل ہونے کے لیے استعمال نہ کر سکیں۔بارڈر ایجنیسی فرنٹکس کا کہنا ہے کہ رواں سال بلقان اور یوپی یونین کی سرحدوں پر 86 ہزار 581 افراد غیر قانونی طور پر داخل ہوچکے ہیں، گزشتہ سال کے مقابلے رواں سال اس تعداد میں 190 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…