اتوار‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت کے ایک اور اداکار نے خودکشی کرلی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنئی،ممبئی(این این آئی)بھارت میں تامل ڈراموں کے اداکار لوکیش راجندرا نے 34 سال کی عمر میں خودکشی کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے شراب نوشی کے عادی تھے اور اکثر اوقات انہیں مختلف جگہوں پر نشے کی حالت میں دیکھا گیا۔

پولیس کے مطابق اداکار لوکیش گزشتہ روز چنئی شہر میں ایک بس ٹرمینل کے قریب نشے کی حالت میں بیہوش ملے جہاں سے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکا۔اداکار لوکیش راجندرا کے والد کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل بیٹے کا اپنی اہلیہ سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد دونوں میں طلاق کی باتیں چل رہی تھیں۔دوسری جانببالی ووڈ کی ‘ڈانسنگ کوئین’ مادھوری ڈکشٹ نے ممبئی کے علاقے ورلی میں 48 کروڑ روپے کا لگژری اپارٹمنٹ خرید لیا، جس کی پاکستانی روپے میں مالیت تقریباً سوا ارب سے زائد بنتی ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ اس لکڑری اپارٹمنٹ سے بحیرہ عرب کا نظارہ بہت حسین ہے۔یہ پراپرٹی انڈیا بلز بلو پروجیکٹ میں واقع ہے اور ممکنہ طور پر 8 ستمبر کو رجسٹرڈ ہوئی تھی۔ پانچویں منزل پر واقع اپارٹمنٹ کا رقبہ 5ہزار384 اسکوائر فٹ ہے جبکہ اپارٹمنٹ میں کار پارکنگ کے لیے سات پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔انڈیا بلز بلو نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے اپارٹمنٹس کی کچھ تصاویر بھی جاری کی ہیں جس میں ایک خوبصورت سوئمنگ پول، فٹبال گراؤنڈ، ٹینس کورٹ، اسکواش کورٹ، بیڈمنٹن کورٹ، جم اور کرکٹ نیٹ دیکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ مادھوری ڈکشٹ 1990 کی دہائی میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک تھیں۔

موضوعات:



کالم



فری کوچنگ سنٹر


وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…