جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

خیبرپختونخوا میں بھتہ خوروں نے پھر سر اٹھانا شروع کر دیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2022 |

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا میں میں بھتہ خوروں نے پھر سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا میں ایک مرتبہ پھر مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے دولت مند افراد کو بھتے کیلئے کالز موصول ہورہی ہیں ،

بھتے کے حوالے سے کالز نے کاروباری افراد کو پریشان کررکھا ہے ۔ سابق صدر سرحد چیمبر آف کامرس حسنین خورشید کے مطابق تاجروں کو بھتہ خور کالز کرکے ان سے پیسوں کی ڈیمانڈ کرتے ہیں ۔ پولیس اور متعلقہ اداروں کو رپورٹ کرنے کے باوجود یہ سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔پولیس نے بھی بھتہ خوری کے واقعات پر چپ سادھ رکھی ہے۔پشاور میں رواں سال بھتہ خوری کے حوالے سے درجنوں مقدمات درج کیے گئے ۔پولیس کے مطابق 62 ملزمان کو گرفتار کیاگیا ۔انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق زیادہ تر افغانستان سے بھتے کی کالیں آتی ہیں ۔موبائل فون نمبرز تبدیل کرنے کے باوجود ان کے دیگر فون نمبروں پر کالیں کی جاتی ہیں اور بھتہ نہ دینے پر ان کے گھروں کے باہر بارودی مواد کے دھماکے کرکے انہیں خوفزدہ کیا جاتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…