منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

”را“کانیٹ ورک دھرلیاگیا،واہگہ سے بھی گرفتاریاں

datetime 30  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/فیصل آباد( این این آئی)”را“کانیٹ ورک دھرلیاگیا،واہگہ سے بھی گرفتاریاں،گزشتہ دنوں مبینہ طور پر ”را “ کا ایجنٹ ہونے کے الزام میں گرفتار سابق پولیس اہلکار کی نشاندہی پر حساس اداروںنے واہگہ کے علاقے میں کارروائی کر کے چار افراد کو حراست میں لے لیا ۔ جبکہ فیصل آباد میں پولیس اور حساس اداروں نے کامیاب کارروائی کر کے تین مبینہ دہشتگردوں سمیت چھ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل ”را “ کا ایجنٹ ہونے کے الزام میں گرفتار سابق پولیس اہلکار الیاس عرف پرویز سے تفتیش میںا ہم پیشرفت ہوئی ہے جس پر حساس اداروںنے سرحدی علاقہ بھسیم میں کارروائی کرتے ہوئے مزید چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور انہیں مزید تحقیقات کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیاگیا ہے۔دوسری طرف فیصل آباد میں حساس اداروں اور پولیس کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں چھاپے کے دوران تین مبینہ دہشتگردوں سمیت چھ مشکوک افراد کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ حساس اداروں سمیت پولیس کی مختلف ٹیموں نے دہشتگردوں کی موجودگی میں چنیوٹی بازار سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ۔ اس دوران تین مبینہ دہشتگردوں سمیت چھ مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا جنہیں تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑے جانے والے تینوں دہشتگرد وزیرستان میںسکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے اور وزیرستان میں آپریشن کے دوران بھاگ کر فیصل آباد میں قیام پذیر تھے ۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…