جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

توشہ خانہ ریفرنس الیکشن کمیشن نے عمران خان پر بجلیاں گرادیں

datetime 5  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے اسٹیٹ بینک سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف مالی گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں

اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکانٹس کی تفصیلات مانگی ہیں۔ ذرئع الیکشن کمیشن کے مطابق اسٹیٹ بینک کو عمران خان کے بینک کھاتوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے خط لکھ دیا گیا ہے۔ تفصیلات ملنے کے بعد الیکشن کمیشن اکانٹس کا جائزہ لے گا اور بعد ازاں اس بنیاد پر توشہ خانہ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا۔دوسری جانب استعفوں کی منظوری متعلق پاکستان تحریک انصاف ارکان اسمبلی کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہوگئی ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ کل جمعرات کو سماعت کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے استعفوں کی عدم منظوری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کی تھی اور درخواست میں کہا کہ عدالت سپیکر کو حکم دے کہ وہ درخواست گزاروں اور دیگر 112 ارکان کو بلائے۔ پی ٹی آئی کے 10 ممبران اسمبلی علی محمد خاں ، فضل محمد خان ، شوکت علی،ڈاکٹر شیریں مزاری،ڈاکٹر شاندانہ گلزار،فخر زمان خان ، فرخ حبیب، اعجاز شاہ ، جمیل احمد ، محمد اکرم کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی کے علاوہ سپیکر، سیکرٹری قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپیکر تحقیق کرلے جنہوں نے استعفے دیئے انہوں نے آرٹیکل 64 کے تحت مرضی سے استعفے دیے، قانون کے مطابق پٹشنرز کو سنے بغیر سپیکر استعفوں متعلق اطمینان نہیں کر سکتا، ابھی الیکشن کا اعلان نہیں ہوا 123 ارکان کے استعفوں کو ایک ساتھ دیکھا بھی نہیں گیا،اس لیے پٹشنرز کا استعفوں سے متعلق لیٹر موثر نہیں رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…