اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

بھارت نے اپوزیشن رکن اسمبلی کو پاکستان کے سفر سے روک دیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی وزارت خارجہ نے اپوزیشن رکن منوج کے جھا کوعاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان سفر کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔بھارتی اخبار’’انڈین ایکسپریس‘‘ کے مطابق راشتیا جنتا دل کے رکن اسمبلی منوج کے جھا نے بتایا ہے کہ میں عاصہ جہانگیرکانفرنس میں شرکت کے لیے جانا چاہتا تھا، مرحومہ عاصمہ جہانگیر نے اپنی پوری زندگی پاکستان

کی اقلیتی برادری کے حقوق کے لیے وقف کی تھی۔راشتیا جنتا دل پارٹی کی بنیاد لالو پرساد یادو نے رکھی تھی جو حکمران جماعت بھارتیا جنتا پارٹی کے ناقد تھے، بھارتی اخبار ہندو کے مطابق پاکستان میں 22 اور 23 اکتوبر کو عاصمہ جہانگیر کی یاد میں کانفرنس منعقد ہوگی جس کا عنوان جمہوری حقوق کو برقرار رکھنے میں سیاسی جماعتوں کا کردار ہے، بھارتی وزارت خارجہ نے منجوج جھا کو کانفرنس میں خطاب کرنے کے لیے پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔منجوج جھا کو عاصمہ جہناگیر فانڈیشن، اے جی ایچ ایس لیگل ایڈ، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے مشترکہ دعوت نامہ موصول ہوا تھا۔یاد رہے کہ ماہر قانون دان اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر معروف شخصیت تھیں جنہوں نے پاکستان میں انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کی تھی۔بھارت کے رکن اسمبلی کو بیرون ملک سفر یا غیرملکی کانفرنس میں شرکت کے لیے وزارت خارجہ سے سیاسی منظوری اور وزارت داخلہ سے غیر ملکی شراکت (ریگولیشن)ایکٹ 2010 کے تحت کلئیرنس لازمی درکار ہوتی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ منوج جھا کو موصول ہونے والے دعوت نامے کی جانچ پڑتال کی ہے اور سیاسی بنیادوں پر ان کی کلئیرنس مسترد کردی گئی ہے۔منوج جھا نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی اخبار کو بتایا کہ بدقسمتی سے مجھے پاکستان جانے کی اجازت نہیں دی گئی، میں عاصہ جہانگیر کی یاد میں کانفرنس میں شرکت کے لیے جانا چاہتا تھا جنہوں نے اپنی پوری زندگی پاکستان کی اقلیتی برادری کے حقوق کے لیے جدوجہد کی۔

عاصمہ جہانگیر فانڈیشن کی جانب سے بھیجے گئے دعوت نامے میں کہا گیا تھا کہ آزادی اظہار رائے، اختلاف رائے کے حق اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے، دعوت نامے میں مزید کہا گیا کہ آئین کے تحفظ، جمہوریت کی مضبوطی، مذہب اور عقیدے کی آزادی اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے ساتھ عدلیہ کے کردار پر بھی غور کیا جائے گا۔بذریعہ انٹرنیٹ دوطرفہ امن اور جمہوریت کے عنوان پر یہ کانفرنس منعقد کی گئی جبکہ کانفرنس کے منتظمین نے واضح نہیں کیا کہ بھارتی رکن اسمبلی منوج جھا کانفرنس میں آن لائن شرکت کریں گے یا نہیں۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…