جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، بنگلادیش تاریکی میں ڈوب گیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2022 |

بنگلادیش تاریکی میں ڈوب گیا

ڈھاکا(این این آئی )بنگلادیش کے نیشنل پاور گرڈ میں خرابی کی وجہ سے ملک کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم ہوگیا۔بنگلادیش پاور ڈویلپمنٹ بورڈ کے حکام نے بتایا کہ

ملک کے مشرقی حصے میں کسی جگہ ٹرانسمیشن لائن میں خرابی ہوئی۔حکام کے مطابق اس خرابی کے باعث تمام پاور پلانٹس ٹرپ کرگئے جس کے باعث دارالحکومت ڈھاکا سمیت دیگر بڑے شہروں کے لیے بجلی منقطع ہوگئی اور 14 کروڑ افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ ماہرین کی جانب سے یہ تعین کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ خرابی کہاں ہوئی اور اس کی وجہ کیا ہے، مگر بجلی کی بحالی میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

بنگلادیشی حکومت نے درآمدات کی لاگت میں کمی لانے کے لیے پہلے ہی ڈیزل پر چلنے والے تمام پاور پلانٹس بند کردیے تھے

جس کے باعث سے بجلی کی قلت ہوگئی تھی۔ڈیزل سے چلنے والے پلانٹس کی بندش سے بنگلادیش کو 1500 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…