اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پیدل حج کے سفر پر نکلنے والے بھارتی شہری کا پاکستان کیخلاف منفی پراپیگنڈا بے نقاب ہوگیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پیدل حج کے سفر پر نکلنے والے بھارتی شہری کا پاکستان کیخلاف منفی پراپیگنڈا بے نقاب ہوگیا ہے۔بھارتی شہری شہاب چتورنے الزام لگایا کہ پاکستان نے یقین دہانی کے باوجود اسے ویزاجاری نہیں کیا جس کی وجہ سے وہ کئی روز سے بھارت کے اٹاری بارڈر پر رکے ہوئے ہیں ۔ تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی نوجوان سے نہ ایساکوئی وعدہ کیا گیا تھا

اورنہ ہی پاکستان اوربھارت کے مابین پیدل ٹرانزٹ ویزے کا کوئی معاہدہ ہے۔بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے شہباب چتورنے چند ہفتے قبل حج 2023 کی ادائیگی کے لئے پیدل سفرشروع کیا تھا۔ بھارتی مسلمان نوجوان 8 ہزار640 کلومیٹرسفر پیدل طے کرکے مکہ مکرمہ پہنچنے کے خواہش مند ہیں ۔وہ ابھی تک 3 ہزارکلومیٹرکاسفرطے کرکے پاکستان اوربھارت کی سرحد کے قریب پہنچ چکے ہیں اورانہیں پاکستان کی طرف سے ویزے کاانتظارہے۔گزشتہ روزبھارتی پنجاب کے شاہی امام مولانا محمدعثمان لدھیانوی نے شہاب چتور کو ویزے نہ ملنے کے معاملے پرپاکستان پرشدید تنقید کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے شہباب چتور سے یہ وعدہ کیا تھا کہ جب وہ واہگہ بارڈر پہنچیں گے توانہیں ویزا جاری کردیا جائیگا تاہم اس حوالے سے جب میڈیا نے تحقیقات کیں تویہ بات سامنے آئی کہ پاکستان اوربھارت کے مابین ایک دوسرے کے شہریوں کو پیدل ٹرانزٹ ویزے کا کوئی معاہدہ نہیں ہے اورنہ ہی آج تک کسی بھارتی شہری نے پیدل حج کے لئے مکہ مکرمہ پہنچنے کے لئے پاکستان کی سرزمین استعمال کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ شہباب چتور کویہ مشورہ دیا گیا تھاکہ وہ اپنی وزارت خارجہ سے رابطہ کریں۔ شہباب چتورنے بھارتی وزارت خارجہ سے رابطہ کیا مگراسے ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا ہے ۔ لیکن اب شہاب چتورکی طرف سے اس کا الزام پاکستان پرلگایا جانا افسوس ناک ہے۔واضح رہے کہ اس وقت پنجاب کے شہراوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان عثمان ارشد بھی پیدل حج کے لئے سفرپرہیں ،انہوں نے چند روزقبل اوکاڑہ سے ہی اپنے سفرکاآغازکیا تھا ، عثمان ارشد تقریبا سات ماہ میں سفرمکمل کرکے حجازمقدس پہنچیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…