جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاک فوج کے شہدا کیخلاف مہم کی تحقیقات میں پیشرفت 178اکائونٹس پر پی ٹی آئی کا جھنڈا یا نشان پائے گئے‎

datetime 4  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر پاک فوج کے شہدا کے خلاف مہم کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے،دستاویز کے مطابق پاک فوج کے شہدا کے خلاف مہم پر ایف آئی اے کی تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں اور کل580اکانٹس کی چھان بین کی گئی،178اکانٹس پر پی ٹی آئی کا جھنڈا یا نشان پائے گئے۔ن

جی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے دستاویز نے بتایا کہ18بھارتی اکانٹس بھی شہدا کے خلاف مہم میں شامل تھے، شناخت شدہ اکانٹس کی تعداد168اور جعلی اکانٹس کی تعداد238ہے۔ایف آئی اے دستاویز کے مطابق123اکانٹس کی شناخت نادرا کے سپرد کردی گئی ہے،33اکانٹس دوسرے ممالک سے چلائے جارہے تھے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے پاک فوج کیخلاف مہم چلانے والے234اکانٹس کو شناخت کیا، گوجرانوالا میں12انکوائریز میں سے6مقدمات درج اور5افراد گرفتارہوئے۔دستاویز کے مطابق فیصل آباد کی 7انکوائریز میں 4مقدمات درج اور 4افراد گرفتار ہوئے جبکہ لاہور کی7انکوائریز میں2مقدمات درج اور2افراد گرفتار ہوئے اور4نوٹس جاری کیے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لسبیلہ میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا، کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد ہیلی کاپٹرکا ملبہ موسی گوٹھ سے ملا تھا۔آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا جس کے باعث ہیلی کاپٹر میں سوار کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد سمیت 6 جوان شہید ہوگئے تھے۔ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے منفی مہم چلائی گئی تھی جس کی پاک فوج نے شدید مذمت کی تھی جبکہ حکومت نے منفی سوشل میڈیا مہم کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا تھا اور ایف آئی اے اور آئی ایس آئی کے افسران پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی جو واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…