جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

نجی سکولوں میں سالانہ چارجز ادا کرنے والے والدین کیلئے خوشخبری

datetime 4  اکتوبر‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ انسٹیٹیوشن نے سالانہ چارجز وصول کرنے والے نجی اسکولوں کو رقم والدین کو واپس کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق سالانہ چارجز وصول کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی جاری ہے،

والدین کی شکایت پر گلستان جوہر، کراچی میں واقع ایک بڑے نجی اسکول سے وضاحت طلب کر لی گئی۔نجی اسکول میں سال میں 2 مرتبہ 5 ہزار روپے فی طالب علم سالانہ چارج وصول کیے گئے تھے، ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ انسٹیٹیوشن نے رقم فوری والدین کو واپس کرنے کی ہدایت کر دی۔ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ انسٹیٹیوشن کے مطابق سندھ پرائیوٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن رولز 2005 اور سب رولز 7 (4) کی خلاف ورزی کی گئی ہے، مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر سالانہ فیس اور دیگر چارجز وصول نہیں کیے جا سکتے۔واضح رہے کہ نجی اسکول کے ایئر پورٹ کیمپس میں بھی والدین سے سالانہ اضافی فیسیں وصول کی گئی تھیں، جس پر والدین کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ انسٹیٹیوشن کو شکایت جمع کرائی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…