منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

پھرتحریک انصاف نے بازی مارلی

datetime 30  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)پھرتحریک انصاف نے بازی مارلی،خیبرپختونخوا مےں بلدیاتی انتخابات کاآخری مرحلہ مکمل ہوگیا ہے ، تحریک انصاف کے ارباب عاصم پشاورکے بلا مقابلہ ضلعی ناظم جبکہ سید قاسم علی شاہ نائب ناظم منتخب ہو گئے ، نوشہرہ سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک ضلعی ناظم بن گئے۔پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ مکمل ہوگیا۔ بنوں میں اسلام آبادہائی کورٹ کے فیصلے کے باعث ضلعی اور تحصیل ناظمین کے لیے انتخابات نہ ہوسکے۔ صوبے کے بیشتر اضلاع میں تحریک انصاف کو کامیابی حاصل ہوئی ۔پشاور میں انتخابا ت کا عمل کورم پورا نہ ہونے اور تحریک انصاف کے امیدواروں میں ضلعی ناظم کے ٹکٹ پر گروپ بندی کے باعث ووٹنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا۔ پشاور کے ضلعی ناظم کے لئے ووٹنگ شروع ہونے سے قبل ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رحم دلنواز اور پی ٹی آئی کے آزاد حیثیت میں نظامت کے امیدوار یونس ظہیر دستبردار ہو گئے جس کے باعث تحریک انصاف کے ارباب عاصم خان بلا مقابلہ ضلعی ناظم پشاور منتخب ہو گئے۔ چارسدہ میں تحریک انصاف کے فہد خان ضلعی ناظم اور جماعت اسلامی کے مصورشاہ نائب ناظم منتخب ہوگئے۔ نوشہرہ میں وزیرپرویزخٹک کے بھائی لیاقت خٹک ناظم اور اشفاق احمد نائب ناظم چن لیے گئے ہیں۔ کوہاٹ سے جے یوآئی کے مولانا نیاز محمدضلعی ناظم اور ن لیگ کے عبدالرشید نائب ناظم بن گئے۔ ضلع کرک سے تحریک انصاف کے ڈاکٹر محمد ناظم ضلعی ناظم اور سجاد نائب ناظم منتخب ہوگئے۔ چترال سے جماعت اسلامی کے حاجی مغفرت شاہ ضلعی ناظم اور جے یو آئی(ف)کے عبدالرحمان نائب ناظم منتخب ہوگئے۔ٹانک سے پی ٹی آئی کے مصطفیٰ خان کنڈی ضلعی ناظم منتخب ہو گئے۔اسی طرح سوات سے ن لیگ کے امیدوارمحمدعلی شاہ خان ضلعی ناظم اور اےاین پی کے عبدالجبار خان ضلعی نائب ناظم منتخب ہوئے۔ہری پور سے پی ٹی آئی کے امیدوارعادل اسلام 53 ووٹ لےکر ڈسٹرکٹ ناظم منتخب ہوگئے اور اسی طرح خیبرپختونخوا مےں آخر کار بلدیاتی انتخابات کاآخری مرحلہ بھی مکمل ہوگیا ۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…