پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

آڈیو لیکس،پی ٹی آئی نے تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

datetime 1  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔درخواست کیساتھ مبینہ آڈیو لیکس کی ٹرانسکرپٹ بھی لگائی گئی ہے، درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر ممبران کو فریق بنایا گیا ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ آڈیو لیکس کی انکوائری کر کے شہباز شریف، کابینہ

کے خلاف کریمنل ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے، تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے پلاننگ سے منظور نہیں کیے گئے۔پی ٹی آئی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ آڈیو لیکس میں موجودہ حکومت کی بدنیتی واضح ہے، شہباز شریف اور دیگر وزرا نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے، شہباز شریف، رانا ثنا اللہ، اعظم تارڑ ، ایاز صادق کے خلاف فوجداری کارروائی ہونی چاہیے۔درخواست میں کہا گیا کہ استعفوں کی مرحلہ وار منظوری سے متعلق زیر التوا کیس کے ساتھ یہ درخواست منسلک کی جائے۔انکوائری کمیشن وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے انکوائری کرے، اعظم تارڑ، خواجہ آصف، احسن اقبال، ایاز صادق، اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی انکوائری کی جائے، آڈیو لیکس میں درخواست گزار کو سیاست سے دور رکھنے کے لیے سازش کی گئی، ان آڈیو لیکس میں ایک مجرمانہ سازش کے تحت درخواست گزار کو ٹارگٹ کیا گیا۔پی ٹی آئی نے موقف اپنایا کہ حکومتی وزرا نے سازش اسپیکر اور قومی اسمبلی کے سیکریٹری کے تعاون سے تیار کی، آڈیو لیکس کو وزیرِ اعظم اور وزیر داخلہ تسلیم کر چکے ہیں، نئی صورت حال پیدا ہونے سے قبل عدالت سے استدعا ہے کہ جوڈیشل نوٹس لے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…