پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

مصیبت کے وقت سچا دوست ہی دوست کے کام آتا ہے چین کا پاکستان کیلئے پیغام

datetime 1  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) چین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے20ارب سے زائد کی امداد کا اعلان کر دیا۔ چینی سفارتخانے نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ مصیبت کے وقت سچا دوست ہی دوست کے کام آتا ہے، چینی حکومت، فوج اور دیگر سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کررہے ہیں، چینی ریڈکراس،

کمپنیاں اور عوام پاکستان کی اعانت میں پیش پیش ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چین کے ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد پاکستان کی مدد کے لیے حصہ لے رہے ہیں، مصیبت کی اس گھڑی میں چین پوری طرح سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔چینی سفارتخانے کے مطابق چین نے سیلاب زدگان کے لیے 90.2 ملین ڈالر امداد دی، چینی حکومت نے 400 ملین اور چینی فوج نے 100 ملین یو آن امداد فراہم کی جب کہ چینی عوام نے 125 ملین اورسفارتخانینے 17 ملین امداد دی، اس کے علاوہ چینی ریڈ کراس سوسائٹی نے 201 ملین یو آن امداد دی۔ دوسری جانب چین نے قومی دن پر وزیراعظم شہباز شریف کی چینی حکام اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا پرامن طریقے سے دنیا کی دوسری بڑی معاشی اور عالمی طاقت کے طور پر ابھرنا تبدیل ہوتی دنیا کے لئے استحکام کا باعث ہے۔شہباز شریف نے معیشت، خزانہ، خوراک اور توانائی سے متعلق مختلف بحرانوں میں گھرے ترقی پذیر ممالک کے لئے چین کو اْمید کی کرن قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر چین کے قومی نظم اور اخلاق سے متعلق ثابت قدمی سے بہت متاثر ہیں، چین 80 کروڑ افراد کو انتہائی غربت سے نکالنے کے قابل ہوا، صرف کام، کام اور بس کام کے ذریعے اپنی قوم کو ان بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…