بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دہشتگردی کیخلاف پاکستانی کامیابیاں قابل قدر ہیں، سوزن رائس

datetime 30  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی سلامتی سے متعلق امریکی مشیر سوزن رائس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں اور کامیابیاں قابل قدر ہیں۔امریکی مشیر قومی سلامتی سوزن رائس کی وزیر اعظم ہاؤس میں نواز شریف سے ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔ ملاقات میں امریکہ کے پاکستان میں سفیر رچرڈ اولسن اور دیگر عہدیدار جبکہ پاکستان کی طرف سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز ،معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے علاوہ دفاع اور خارجہ سیکرٹریوں نے شرکت کی۔ ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاک امریکہ تعلقات کے مستقبل اور خطہ کی صورتحال پر غور کیا گیا ، اکتوبر میں نواز شریف کے دورہ امریکہ سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ، وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے اقتصادی ، دفاعی اور انسداد دہشت گردی میں پاکستان کا اہم ساتھی ہے ، پاک امریکہ تعلقات خطہ اور دنیا کے لیے فائدہ مند ہیں۔ امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس کا کہنا تھا کہ دفاع ، معیشت اور توانائی کے شعبوں میں پاک امریکہ تعاون مثبت سمت میں بڑھ رہا ہے ، امریکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی قربانیوں اور کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، وزیر اعظم نواز شریف کی ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن تعلقات کی سوچ قابل قدر ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…