پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

خبردار ، ہوشیار ، ڈینگی نے تباہی مچادی

datetime 30  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے مزید401 جبکہ کورونا وائرس کے 13 نئے کیسز سامنے آئے ۔ محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق لاہور سے 174، راولپنڈی سے 115 ،گجرانوالہ سے 41 ،ملتان سے 16،فیصل آباد سے 9، سرگودھا سے 7،خانیوال ،اٹک سے 5 ،5 ، ڈیرہ غازی خان سے 4 ،وہاڑی اور سیالکوٹ سے 3 ،3 ، گجرات،

ساہیوال، بہاولپور،مظفرگڑھ، راجن پور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 2 ،2 ،شیخوپورہ، جہلم، ننکانہ صاحب، حافظ آباد، لودھراں، نارووال اور رحیم یار خان سے 1 ،1کیس رپورٹ ہوا۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے باعث 1 ہلاکت لاہور سے رپورٹ ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے 13 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ لاہور سے کورونا وائرس کے 7 ، راولپنڈی سے 4 ،فیصل آباد اور ملتان سے 1 ،1 کیس رپورٹ ہوا۔ صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 0.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔دوسری جانب سندھ میں ملیریا اور ڈینگی وائرس سے اموات تھم نہ سکیں، مزید 3 افراد انتقال کرگئے،رواں برس ڈینگی وائرس سے 37 اور ملیریا سے 4 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں، سال 2019 میں ڈینگی وائرس سے 46 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ بھر میں مزید 324 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے، جس کے بعد ستمبر کے مہینے میں ڈینگی وائرس کا شکار ہونیوالی افراد کی تعداد 6 ہزار 927 اور رواں برس 9 ہزار 496 تک پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق کراچی ضلع وسطی میں ایک خاتون اور ضلع غربی میں ایک مرد ڈینگی وائرس سے انتقال کرگئے، جس کے بعد صوبے میں ڈینگی وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں ڈینگی بخار سے 46 افراد انتقال کرگئے تھے، مرنے والوں میں سے 44 کا تعلق کراچی اور دو کا حیدرآباد سے تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2019 میں ڈینگی وائرس سے 16 ہزار 925 افراد متاثرہوئے تھے،

جن میں سے 15 ہزار 713 کا تعلق کراچی سے تھا۔رپورٹ کے مطابق 2020 میں ڈینگی وائرس سے سندھ میں 3 اموات رپورٹ ہوئی تھیں جن کا تعلق کراچی سے تھا اور ڈینگی سے متاثر ہونیوالوں کی تعداد 4 ہزار 318 تھا۔ واضح رہے کہ سال 2020 میں دنیا کرونا وبا کی زد میں تھی۔

محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملیریا سے بھی کندھ کوٹ کا رہائشی انتقال کرگیا، متوفی غلام محمد مہر مڈیکل سینٹر میں داخل تھا، ملیریا سے ایک ہفتے کے دوران یہ چوتھی ہلاکت ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں ملیریا بخار کے مزید 5 ہزار 368 کیسز رپورٹ ہوئے، رواں برس ملیریا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 91 ہزار 981 ہوگئی جبکہ 17 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ کی جاچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…