پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

امیشا پٹیل نے پاکستانی اداکار عمران عباس سے معاشقے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

datetime 30  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے پاکستان کے خوبرو اداکار عمران عباس کے ساتھ معاشقے کی خبروں پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔کچھ روز قبل امیشا پٹیل اور عمران عباس کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دونوں فلم کرانتی کے گانے دل میں درد سا جگا ہے

پر اداکاری کر رہے تھے۔ویڈیو کے بعد امیشا پٹیل اور عمران عباس کے درمیان معاشقے کی خبروں بھی سامنے آئی تھیں جن پر اب بھارتی اداکارہ نے وضاحت دے دی ہے۔ایک انٹرویو میں امیشا پٹیل معاشقے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے بتایا عمران عباس سے اچھی دوستی ہے اور ہم دونوں نے امریکہ میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کی، معاشقے کی خبریں پڑھ کر ہنسی نکل گئی،یہ سب بکواس ہے،میں اپنے دوست کے ساتھ کئی سالوں بعد ملی تھی۔امیشا پٹیل نے بتایا کہ عمران عباس اور میں ایک دوسرے کو سالوں سے جانتے ہیں، اس کے علاوہ میں اپنے کئی پاکستانی دوستوں کے ساتھ وقت گزار چکی ہوں، عمران فلم انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں اور ہم اس متعلق گپ شپ بھی کرتے ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ حال ہی میں ہماری ملاقات بحرین میں ایک تقریب کے دوران ہوئی، عمران کو میرا یہ گانا دل میں درد سا جگا ہے بہت پسند ہے، اس گانے پر ہم نے ویڈیو بنائی اور مداحوں سے شیئر کردی مگر اندازہ نہیں تھا کہ یہ اتنی توجہ حاصل کر لے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…