جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کی عجیب منطق

datetime 30  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان نے عجیب منطق پیش کرتے ہوئے کہا یہ تاثرغلط ہے حکومت پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان نے عجیب منطق پیش کردی۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے سوال پر شاہد خاقان نے کہا کہ یہ تاثرغلط ہے حکومت پٹرول یا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے، یہ فیصلہ تو آزاد ادارے اوگرا اورنیپرا خود کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نیب قانون میں ترمیم کے بعد بھی ریلیف نہیں ملتا، نیب سے پوچھا جائے جعلی کیس بنانے کے کیا مقاصد تھے۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ایک دن جواب دینا پڑتا ہے ،ان کو جواب دینا پڑے گا، جواب حکومتیں نہیں لیتی ہیں، عدالتوں کو فیصلے کرنے چاہئیں۔شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ عدلیہ اس کا نوٹس لے لوگوں کو انصاف دلائے ، چار سال بعد کل مریم نواز بری ہوئی ہیں ، جعلی کیس بنانے والوں کو پوچھا نہیں جائے گا ؟ نیب والوں سے پوچھیں کہ جعلی کیس کیوں بنائے، احتساب کرنے والوں سے بھی پوچھنا ہوگا اتنے اثاثے کیسے بنائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…