پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

آڈیو لیکس سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے وزیراعظم ہائوس کی مکمل جانچ پڑتال، وفاقی وزیر کی تصدیق‎

datetime 30  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم ہائوس سے آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی گئی اعلی اختیارات کی حامل کمیٹی نے آڈیو لیکس سے مستقبل میں ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے وزیراعظم ہاس کی مکمل جانچ پڑتال کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق

وفاقی وزیر نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی کے ممبران نے عمارت کا جائزہ لیا، وزیر اعظم ہائوس اور آفس کے تمام ملازمین اور افسران کے موبائل اور لیپ ٹاپ مانیٹر کیے جارہے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز کے ساتھ ساتھ سابق وزیراعظم عمران خان کی آڈیو لیک ہوئی تھیں۔وزیراعظم آفس کے نئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے مطابق کسی بھی عملے اور افسر کو عمارت کے اندر موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی، ذرائع نے کہا کہ تمام عملہ وزیراعظم ہائوس کے داخلی دروازے پر اپنے موبائل فون جمع کروائے گا اور دفتری اوقات ختم ہونے کے بعد دفتر سے واپس جاتے ہوئے یہ انہیں دے دئیے جائیں گے۔دوسری جانب وزیر اعظم ہائوس میں نیا سائبر سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ قائم کیا جارہا ہے جس کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل ہوں گے، ویٹرز سمیت نچلے درجے کے تمام عملے پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور وزیراعظم شہباز شریف تک ان کی رسائی بھی محدود کردی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…