پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

لانگ مارچ کی کال سے پہلے بڑی ہلچل ، عمران خان نے ایک گیند پر 3 وکٹیں گرا دیں

datetime 30  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پی ٹی آئی کو ممکنہ لانگ مارچ سے قبل بڑی سیاسی کامیابی مل گئی ۔ اہم شخصیات نے پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سندھ سے سیاسی شخصیات نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم

عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں مخدوم فضل ممبر کور کمیٹی (جی ڈی اے)، مخدوم محسن ممبر کور کمیٹی (جی ڈی اے)، مخدوم عمار، مخدوم حسنین اور شعیب خان ترین شامل تھے۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب میں اہم کامیابی ملی ہے، چنیوٹ میں رکن صوبائی اسمبلی تیمور امجد لالی کے توسط سے غلام عباس نسوآنہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے چنیوٹ سے 2018 کے الیکشن میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے غلام عباس نسوآنہ نے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ اس دوران سابق ضلع چیئر مین ثقلین سنجاکا و دیگر بھی ہمراہ تھے۔متحرک وکیل رہنما غلام عباس نسوآنہ، سابق ضلع چیئر مین ثقلین سنجاکا و دیگر نے ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ ان کی یہ شمولیت رکن صوبائی اسمبلی تیمور امجد لالی کے توسط سے ہوئی،واضح رہے کہ چنیوٹ کے حلقے این اے 99 میں 2018 کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار غلام محمد لالی نے 81 ہزار 330 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی، تاہم اس سیٹ پر غلام عباس نسوآنہ نے 64 ہزار 307 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔یاد رہے کہ این اے 99 سے الیکشن جیتنے والے غلام محمد لالی پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن ہیں۔ انہوں نے قومی اسمبلی سے استعفی نہیں دیا تھا۔خیال رہے کہ متحرک وکیل رہنما غلام عباس نسوآنہ 2013 سے 2018 تک پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بنے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…