پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

عمران خان جج زیبا چوہدری سے معافی مانگنے ان کی عدالت پہنچ گئے

datetime 30  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے بیان پر معافی مانگنے کیلئے خاتون ایڈیشنل جج زیبا چوہدری کی عدالت پہنچے تاہم ان کی جج سے ملاقات نہیں ہوسکی۔تفصیلات کے مطابق 20 اگست کو ایک ریلی کے دوران خاتون جج کو دھمکی دینے پر

گزشتہ ماہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی تھی۔22ستمبر کی سماعت میں عمران خان نے جج زیبا چوہدری سے متعلق دیے گئے بیان پر خاتون جج کے پاس جاکر معافی مانگنے پر رضامندی ظاہر کی تھی جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کے خلاف فرد جرم کی کارروائی موخرکردی تھی۔عدالت عالیہ میں توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران عمران خان نے کہا تھا کہ میں خاتون جج کے پاس جاکر معافی مانگنے کیلئے تیار ہوں۔اس دوران عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ عمران خان معافی سے متعلق ایک ہفتے کے اندر بیان حلفی جمع کرا دیں، خاتون جج کے پاس جانا یا نہ جانا ان کا ذاتی فیصلہ ہوگا اسی سلسلے میں سابق وزیر اعظم اپنے وکیل کے ہمراہ زیبا چوہدری کی عدالت میں پہنچے تاہم خاتون جج سے ان کی ملاقات نہیں ہوسکی۔اس دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے خاتون جج کے دفتر کے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں زیبا چوہدری سے معذرت کرنے آیا تھا۔عمران خان نے عدالتی ریڈر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے خاتون جج زیبا چوہدری صاحبہ کو بتانا ہے کہ عمران خان آئے تھے اور معذرت کرنا چاہتے تھے، اگر ان کے الفاظ سے ان کی دل آزاری ہوئی ہو۔انہوں نے خاتون جج کے عملے کو یاد دہائی کرائی کہ وہ ان کا پیغام زیبا چوہدری تک ضرور پہنچا دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…