اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بابراعظم اور ویرات کوہلی کی بچپن کی تصاویر میں مشابہت نے شائقین کو حیران کر دیا ہے، سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ان دنوں دونوں کے بچپن کی دلچسپ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں اور اس پر تبصرے بھی جاری ہیں، ان تصاویر میں دونوں کرکٹرز نے نہ صرف ملتی جلتی شرٹس پہن رکھی ہیں بلکہ بالوں کا سٹائل بھی ایک جیسا ہے، جسے دیکھ کر سب انہیں جڑواں بھائی قرار دے رہے ہیں، ایک صارف نے دونوں کو بچھڑے ہوئے بھائی کہا تو ایک نے کرن ارجن کی جوڑی قرار دے دیا۔ صارفین ان کی تصاویر پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
How come, both babar & kohli are wearing the same shirts ?
That bowl cut ? pic.twitter.com/85PYXR6tyA
— Masab Aqeel Janjua (@MasabAqeelreal) September 27, 2022