اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کورونا میں مبتلا نسیم شاہ ہسپتال سے ڈسچارج ، ٹیم ہوٹل پہنچ گئے

datetime 29  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، وہ پاک انگلینڈ سیریز کے باقی میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق نسیم شاہ میں کورونا وائرس کی تشخیص سامنے آئی ہے، پی سی بی کے مطابق

نسیم شاہ  ہسپتال سے ڈسچارج ہوکر واپس ٹیم ہوٹل پہنچ گئے ہیں۔ فاسٹ بولر  ہوٹل میں تمام کووڈ  19 پرٹوکولز پر عمل کریں گے۔پی سی بی نے گزشتہ روز نسیم شاہ کو نمونیا کی تشخیص کا بتایا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان چھٹا میچ کل کھیلا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کا ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانگی کا فیصلہ رپورٹس کی روشنی میں میڈیکل ٹیم کرے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے نسیم شاہ کے لیے اردو میں پیغام جاری کیا تھا۔پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر نسیم شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کی جلد شفا یابی کے خواہاں ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سینے میں انفیکشن اور تیز بخار کے سبب اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کا نمونیا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…