ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

فیصل واوڈا نااہلی کیس چیف جسٹس آف پاکستان نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نا اہلی کیس4 اکتوبر سے روزانہ کی بنیاد پرسماعت کی جائے گی ۔سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم آج اس کیس کو مکمل نہیں کر پائیں گے ،فیصل واوڈا کے وکیل وسیم سجاد نے مختصر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی کیس 4 سے 5 مرتبہ بغیر سماعت ملتوی ہو چکا ہے۔بعد ازاں عدالت نے سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت سے روزانہ کی بنیاد پر اپیل پر سماعت کی جائے گی۔دوسری جانباسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان کو پی ٹی آئی لانگ مارچ اور توڑ پھوڑ کے خلاف تھانہ ترنول میں درج تینوں مقدمات خارج کرنے کا حکم دے دیا۔کیس کی سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی ۔درخواست گزار کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ اور بیرسٹرقاسم نواز عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس نے سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا خارج کرنے کا حکم دیاجائے ،اس موقع پر عدالت نے پولیس سے استفسار کیا کہ کیا کوئی ٹرانسکرپٹ ہے یا دوران تفتیش درخواست گزار کی موقع پر موجودگی کا کوئی ثبوت ملا ہے ،پولیس کی جانب سے درخواست گزار کے موقع پر موجودگی کے ثبوت سے انکار کیا،عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے محمود خان کے خلاف تھانہ ترنول میں درج تینوں مقدمات خارج کرنے کا حکم دیدیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…