جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

چوہدری شجاعت جلد عام انتخابات کے مخالف معیشت پر گرینڈ ڈائیلاگ کی تجویز دے دی

datetime 28  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن تمام اختلافات بھلا کر پاکستان کو درپیش معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے مل بیٹھ کر لائحہ عمل طے کریں۔چوہدری شجاعت نے ایک انٹرویومیں انہوںنے کہا کہ کئی تجربہ کار سیاستدان سابق وزیراعظم عمران خان کے فوری انتخابات کے مطالبے سے اتفاق نہیں رکھتے،

یہ کہتے ہیں کہ عام انتخابات معاشی مسائل کا حل نہیں ہیں۔چوہدری حسین نے کہا کہ اگر کوئی اس بات پر اختلاف رکھتا ہے کہ مشترکہ اجلاس کی صدارت کون کریگا تو اجلاس کی صدارت تمام جماعتوں کی سیاسی شخصیات کی جانب سے باری باری کی جائے۔انہوں نے تجویز دپیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی اب بھی یہ سوچتا ہے کہ فوری انتخابات ہی غربت اور معاشی بحران کا حل ہے تو ایک ہفتے کے اندر انتخابات کروا کر دیکھ لیں۔چوہدری شجاعت نے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری یا فوج کے اندرونی معاملات کے حوالے سے ہمیں مداخلت نہیں کرنی چاہیے کیونکہ سیاست کو مسلح افواج کے معاملات سے دور رکھنا ہی بہتر ہے۔ انہوں نے چوہدری برادران کو ایک صف میں لانے کی کوششوں کے بارے میں بھی بات کی۔انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان کے خیرخواہ اتحاد کی کوشش کررہے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ پورا خاندان عام انتخابات گجرات کے پلیٹ فارم سے لڑے، تاہم اگر کوئی میری اس بات پر اتفاق نہیں رکھتا تو اسے دشمنی کے بجائے اختلاف رائے سمجھنا چاہیے۔انہوں نے پرویز الٰہی کے خلاف حمزہ شہباز کی نامزدگی کی توثیق کرنے کے حوالے سے خط سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت پرویز الہیٰ کو پی ڈی ایم اتحاد کا مشترکہ امیدوار ہونا تھا لیکن انہوں نے عین وقت پر انکار کردیا، اس نعاہدے کی وجہ سے مجھے یہ خط لکھنا پڑا۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں پرویز الہٰی نے پارٹی کے اندر موجود اختلافات کو ختم کرنے کے لیے کچھ پس پردہ کوششوں کا بھی عندیا دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…