لاہور(این این آئی) حریم شاہ کے بعد ٹک ٹاکر علی فیضان کی پاکستان کرکٹ بورڈکے ہائی سیکورٹی زون میں بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ٹک ٹاکر علی فیضان کی پی سی بی کے ہائی سیکورٹی زون میں بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ علی فیضان نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کانفرنس روم میں چیئرمین پی سی بی کی سیٹ پر بیٹھ کر ٹک ٹاک بناتے رہے۔ویڈیو میں علی فیضان کو پی سی بی کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے انڈور ہال میں جینز پہن کر بیٹنگ پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ٹک ٹاکر نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں قائم میوزیم میں قومی ٹیم کی جیتی ہوئی ٹرافیوں کے ساتھ بھی ویڈیو بنائی۔