جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

اسحاق ڈار کے آتے ہی پاکستان کے قرضوں میں کتنی بڑی کمی واقع ہوگئی؟جان کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

datetime 28  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)4 دن میں ڈالر 8 روپے سے زیادہ سستا ہو چکا ہے۔ملک پر قرضوں کے بوجھ میں 1 ہزار 50 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر بینک میں آج ڈالر مزید 2 روپے 41 پیسے سستا ہونے کے بعد 231 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 233 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن )کے رہنما، وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ روپے کی قدر بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے، کسی کو پاکستان کی کرنسی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، عمران خان کے وزرا کہتے تھے انٹرپول کے ذریعے مجھے لائینگے،جنہوں نے مجھ پر کیس بنایا ان کو شرم آنی چاہیے،عمران خان کو پیغام ہے ملک کو چلنے دیں ،مفتاح اسماعیل کی وجہ سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، مفتاح اسماعیل ہماری ٹیم کا حصہ تھے اور ہیں، پہلی ترجیح کرنسی، دوسری مہنگائی پر قابو پانا ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پچھلے 4 سال میں معیشت کا جنازہ نکال دیا گیا، گزشتہ حکومت نے سیاسی فائدہ لینے کے لیے عالمی معاہدوں سے انحراف کیا، یہ کہا گیا کہ آنے والوں کے لیے بارودی سرنگ بچھا دی گئی ہے، ہم معیشت کو بہتر کریں گے، آپ مسلم لیگ ن کی تاریخ دیکھیں، ہم نے پہلے بھی 4 سال روپے کو مستحکم رکھا تھا، اگر پاکستان اسی پہلے والی ڈگر پر چلتا تو پاکستان بڑی معیشت بننے جا رہا تھا۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…