اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی ویڈیوز ہم نے دیکھی ہیں، وہ اس قابل نہیں انہیں دیکھا جائے یا دکھایا جائے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ آج کے زمانے میں ریکارڈنگ کوئی اتنا بڑا کام نہیں رہا، مبینہ آڈیو میں وزیراعظم کی ساکھ مجروح نہیں ہوتی کیونکہ اس میں کوئی غلط بات نہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان اپنے متعلق جن ویڈيوز پر اپنے کارکنوں کو ذہنی طور پر پہلے سے تیار کرتے رہے ہیں، وہ ویڈیوز ہم نے دیکھی ہیں، ویڈیوز اس قابل نہیں کہ انہیں دیکھا جائے یا دکھایا جائے