اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے جلسوں میں مانگنے سے متعلق کلپ چلانے کے سوال پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ تو یہ پیسے دینے جاتے تھے باہر؟ میں مانگنے جاتا ہوں تو یہ تجوریاں لیکر جاتے تھے باہر؟۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے صحافیوں کے سوالات کے بھی جواب دیا۔پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان ہر جلسے میں آپ کی کلپ دکھاتے ہیں کہ آپ دنیا سے مانگنے میں ماہرہیں؟اس پر وزیراعظم نے کہاکہ تو یہ پیسے دینے جاتے تھے باہر؟ میں مانگنے جاتا ہوں تو یہ تجوریاں لیکر جاتے تھے باہر؟‘اس دوران ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔۔دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فنانشل ٹائمز میں شوکت خانم ہسپتال کا خیرات کا پیسہ سیاست میں استعمال کیا،،عمران خان سچے ہیں تو فنانشل ٹائمز کے خلاف مقدمہ کریں۔پریس کانفرنس کے دور ان عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم دن رات کام پر لگے ہوئے تھے لیکن یہ ریلیاں اور تقریریں کہ پاکستان خدانخواستہ سری لنکا بن جائے گا اور دیوالیہ نکل جائے گا تو اصل میں عمران خان یہی چاہتا تھا۔انہوںنے کہاکہ میرے خلاف برطانیہ میں نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) میں گئے جہاں سے 2 سال بعد کلین چیٹ مل گئی لیکن فنانشل ٹائمز کے مطابق شوکت خانم ہسپتال کا خیرات کا پیسہ سیاست میں استعمال کیا، اگر غلط تھا تو جاتے میری طرح کیس کرتا۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت ہے تو روس کے صدر پیوٹن اس طرح پرتپاک طریقے سے کیوں ملتے اور انہوں نے کہا ہم آپ کے ساتھ گندم دینے اور تجارت کرنے کے لیے تیار ہیں۔